ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہلی نے کمرے کی ویڈیو لیک پر باضابطہ شکایت درج نہ کرانے کافیصلہ کیوں کیا؟

virat kohli
کیپشن: virat kohli
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ہوٹل میں اپنے کمرے کی ویڈیو بنائے جانے کے واقعے کی باضابطہ شکایت درج کرانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھ میں ویرات کوہلی کے ہوٹل روم کی ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور مینجمنٹ نے اس معاملے پر ویرات کوہلی سے بات چیت بھی کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کوہلی سے اس واقعے پر باضابطہ شکایت درج کرانے کے بارے میں پوچھا جس پر سابق کپتان نے معاملے کو مزید  بڑھاوا دینے سے گریز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرانے کے لیے رابطہ کرنے پر کوہلی نے شکایت درج کرانے سے انکار کردیا جس کے بعد  بھارتی ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہےکہ اب اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ویرات   کوہلی کے کمرے کی   ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر کرکٹر نے شدید مایوسی کا اظہار کیاتھا۔