پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

1 Nov, 2022 | 11:11 AM

ویب ڈیسک:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے پاک پاک بھارت باہمی سیریز کو سفارتی تعلقات میں بہتری سے مشروط قرار دے دیا۔

گزشتہ روز سابق آسٹریلوی کرکٹر سائمن او ڈانل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے اس امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ جب تک حکومت کی جانب سے منظوری نہیں دی جاتی تب تک پاک بھارت میچز صرف  آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ تک ہی محدود رہیں گے۔

بی سی سی آئی عہدیدار نے بتایا کہ 'اس وقت اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے دبئی میں اے سی سی کے اجلاس کے دوران سہ ملکی سیریز کی تجویز دی تھی لیکن ہماری حکومت نے اس پر کسی قسم کی رضامندی ظاہر نہیں کی'۔

انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ 'فی الحال جب تک دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی ٹیسٹ یا سہ فریقی سیریز نہیں ہوگی

اس کے علاوہ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز سے متعلق آسٹریلیا میں بات چیت کے ہونےکا علم نہیں ہے، ایسی خبر کوئی بھی دے سکتا ہے لیکن ایسا کوئی پلان نہیں، فیوچر ٹور پروگرام میں تو ایسی کوئی گنجائش بھی نہیں رکھی گئی، آنے والے دنوں کے شیڈول کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  23 اکتوبر کو پاک بھارت میچ ہوا جس میں   بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

مزیدخبریں