حقیقی آزادی مارچ کا پانچواں روز، گوجرانوالہ سےقافلہ منزل کی جانب رواں دواں

1 Nov, 2022 | 09:47 AM

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ پانچویں روز آج گوجرانوالہ چن دا قلعہ سے مارچ کا آغاز ہوا، عمران خان مارچ کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آہستہ آہستہ اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، آج پانچویں روز لانگ مارچ اپنے سفر کا آغاز گوجرانوالہ چن دا قلعہ سے اپنی اگلی منزل کی جانب سفر کاآغاز کیا۔

عمران خان مارچ کی کمان سنبھالنے کے لیے صبح 11 بجے اپنی رہائشگاہ سے گوجرانوالہ کیلیے روانہ ہوئے، شہریوں کی جانب سےعمران خان اور مارچ کامختلف مقامات پر استقبال کیاجارہا ہے ۔

گوجرانوالہ شہر میں ہر جگہ آزادی مارچ کی بینرز آویزاں ہیں، عمران خان سپر ایشیا فیکٹری چوک پر پہلا خطاب کیا، شرکا مارچ نے رات گوجرانوالہ کے گھروں میں قیام کیا اور اب لوگوں کی بڑی تعداد مارچ میں شرکت کی ہے۔

مزیدخبریں