ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردیاں آتے ہی چلغوزے کی قیمت میں حیران کن کمی

Chilgoza Pine plant
کیپشن: Chilgoza Pine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دو ماہ میں چلغوزے کی قیمت 10 ہزار سے کم ہوکر 3600 تک جا پہنچی۔

چلغوزہ مقوی اعصا ب ہے جو بھوک بڑھا تا ہے، لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعما ل مفیدہے۔ پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہو تا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال چلغوزے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔  پشاور میں 2 ماہ کے دوران چلغوزے کی قیمت 6400 روپے فی کلو سے کم ہوکر 3600 روپے تک نیچے آن پہنچی ہے جبکہ اس سے دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا۔
 گزشتہ روز  چلغوزے  کی قیمت مزید 2400 روپے سے کم ہو کر 3600 روپے فی کلو تک نیچے آئی۔مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں گرنے کی  وجہ سےافغانستان اور وزیرستان میں فصل کی پیداوارکافی بہتر ہے، اگر چین و دیگر ممالک کے برآمداد میں کمی ہوئی توقیمتوں میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer