ہونڈا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اچانک حیران کن اضافہ

1 Nov, 2021 | 08:16 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)عام آدمی کی سواری بھی مہنگی ہوگئی،ہونڈاموٹرسائیکلزکی قیمتوں میں 4000 سے 5000 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈالر سستا ہوا مگر ہنڈا بایئکس کمپنی کی جانب قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے،ہونڈاموٹرسائیکلزکی قیمتوں میں 4000 سے 5000 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا،70سی سی موٹرسائیکل4ہزارروپےاضافہ سے94ہزار900روپےکی ہوگئی۔
125سپیشل ایڈیشنل5ہزارروپےمہنگا،1لاکھ82ہزارروپےہوگئی، ہونڈانےقیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کااطلاق آج ہوگا۔

واضح رہے کہ راوں سال ستمبر میں بھی موٹر سائیکل کی قیمتیں اور پارٹس بھی مہنگے کئے گئے تھے،سی ڈی 70 کی قیمت چار ہزار روپے تک بڑئی گئی۔ سی ڈی 100 کی قیمتوں میں پانچ ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا جبکہ ون ٹو فائیو اور سلف سٹارٹ بائیک کی قیمتوں میں ساڑھے چھ ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کے ساتھ ان کے پارٹس بھی مہنگے ہوگئے ہیں جس کا نقصان عام آدمی کو ہورہا ہے۔صدر انجمن تاجران لٹن روڈ ملک ناظم نے اس حوالے سے کہا تھا کہ قیمتیں بڑھنے کی بنیادی وجہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہے،حکومت ڈالر کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئےٹھوس حکمت عملی اپنائے۔

مزیدخبریں