(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی دلخراش ویڈیوز موجود ہیں جن کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،بچوں کی شرارتوں کی بات کی جائے تو وہ اس معاملے میں کم نہیں، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے چونک گئے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 بچے اکٹھے ہوکر ایک بازار میں کسی گندے پانی کے ہول پر بیٹھے ہیں، شرارتی بچوں نے پٹاخہ جلا کر مین ہول میں پھینکا جس پر ان کا یہ فعل مہنگا پڑا، بچوں نے جیسے ہی یہ شرارت کی اور پٹاخہ ہول میں گرا تو اچانک آگ بھڑ اُٹھی اور اس کے اوپر بیٹھے بچوں نے دوڑ لگا دی، بچے خوش قسمتی سے بھڑکتی آگ کی لپیٹ میں آنے سے بال بال بچ گئے۔
اس واقعہ میں بچوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوا معمولی زخمی جھلسے، یوٹیوب پر بنے اکاؤنٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی نالے میں آگ بھڑکی تو مقامی شہری نے اس کو بجھانے نے کے لئے فوراً پانی ڈالا۔
واضح رہے کہ بند نالے میں اکثر کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت دیگر زہریلی گیس از خود جنم لیتی ہیں، ممکن ہے اسی وجہ سے آتش گیز مادے کا ردعمل ہوا اور آگ بھڑکی، کئی دفعہ نالے میں دھماکے بھی ہوچکے ہیں۔
واقعہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے بچوں کے بچ جانے پر سکھ کا سانس لیا اور والدین کو ہدایت کی وہ بچوں پر نظر رکھیں تا کہ ایسے حادثات سے محفوظ رہ سکے۔