ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہا سمیت تمام باراتیوں کو کووڈ ویکسین لگادی

During the ceremony, the bride and groom were vaccinated against coronavirus
کیپشن: Covid Vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کووڈ ویکسین لگا دی ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو کرونا وائرس ویکسین لگا دی گئی۔محکمہ صحت کی ٹیم نے جھنگ میں دولہا اور باراتیوں کو ویکسین لگائی۔

صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ روزانہ 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، خصوصی ویکسی نیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر