لیسکو کو بڑا دھچکا؛ آن لائن جمع ہونیوالے بلوں میں فراڈ کا انکشاف

1 Nov, 2021 | 07:31 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: لیسکو میں آن لائن جمع ہونے بلوں میں کروڑوں روپے فراڈ کا انکشاف سامنے  ہوا ہے،  لیسکو ملازمین نے دکانداروں کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔ آن لائن جمع ہونے والے بلوں کو کمپنی کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہ کیا گیا ۔ صارفین سے مکمل بل وصول کیے،لیکن ریکارڈ ان رقوم میں کمی کرکے مرتب کیا گیا۔

بجلی کے بڑھتے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،قومی خزانہ پھر بھی خالی۔  لیسکو ملازمین ذاتی تجوریاں بھرنے لگے۔ لیسکو دستاویزات میں آن لائن ادائیگیوں کے ذریعے وصول کردہ بلوں میں دکانداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
آن لائن ادائیگیوں کی سہولت  رکھنے والے دکانداروں نے صارفین سے مکمل بل وصول کیے، ادائیگی کی مہر بھی لگا کر دی۔مگر ملازمین نے ان بلوں کو لیسکو کے ریونیو ریکارڈ میں ظاہر نہیں کیا، بد نیت کرپٹ ملازمین نے بلوں کی رقوم میں کمی کرکے جعلی ریکارڈ مرتب کیا، ترمیم شدہ بل ریونیو ریکارڈ میں ڈالے، یوں نا صرف کمپنی کو نقصان پہنچایا بلکہ فراڈ سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے ۔

مزیدخبریں