انوشکا کو جان سے مارنےاور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

1 Nov, 2021 | 06:36 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک : جب ویرات کوہلی نے اپنی بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اورساتھی باؤلر محمد شامی کی حمایت میں ٹرولز کو جھاڑا تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ بات ان کی دس ماہ کی بیٹی اور بیوی انوشکا شرما کو جان سے مارنے کی  دھمکیاں بھی مل سکتی ہیں۔ 
 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو محمد شامی کے حق میں بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے محمد شامی کو ان کے مذہب کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انہیں کمزور لوگ قرار دیا تھا۔ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ ہم میدان میں کسی مقصد کے لیے کھیلتے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا پر موجود ان کمزور لوگوں کی طرح نہیں جن کے اندر کسی کے سامنے آ کر بات کرنے کی ہمت نہیں۔
 رپورٹ کے مطابق کوہلی اور انوشکا کی دس ماہ کی بیٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں کیوںکہ انہوں نے اپنی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تھا،  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین انڈیا کی شکست پر بات کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ  ویرات کوہلی تنقید کی زد میں ہیں، لیکن یہ پوری ٹیم اور کوچز کی ناکامی ہے نہ کہ صرف ایک شخص کی۔

مزیدخبریں