لاہور میں سموگ کے ڈیرے؛ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

1 Nov, 2021 | 06:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)شہر کا موسم خوشگوار  ہونے، صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد،شہر میں سموگ نے بھی ڈیرہ جمالیا ہے اس پر ماہرین نے شہروں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کے ساتھ غیرضروری کام کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی۔

 موسم سرما کا آغاز ، صبح اور شام کے اوقات میں سردی کا احساس بڑھ جاتا رہا ہے،لاہورمیں آج ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے چونکہ بارشوں کا سلسلہ ابھی لاہور میں داخل نہیں ہوا اس وجہ سے سموگ نے بھی شہر پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں ائیر کوالٹی انڈیکس 398 تک جا پہنچا۔

طبی ماہرین نے سموگ کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں،سموگ چونکہ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

دوسری جانب آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں سرد رہے گا۔

علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں