سٹی 42: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ ہوا ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر اضافے کے بعد سترہ سو چوراسی ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ اس اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا پانچ سو روپے مہنگا ہوا۔
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 995روپے ہوگئی ہے ۔ صرافہ بازار میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 1440 روپے پر برقرار رہی۔