گنگا رام ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے نومولود بچے کی لاش برآمد

1 Nov, 2021 | 06:04 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:  گنگا رام ہسپتال سٹاپ کے قریب فٹ پاتھ سے نومولود بچے کی لاش برآمد،لاش کو  مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گنگارام ہسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نومولودبچے کی لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق بچے  کی لاش پھینکنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


 
 
  

مزیدخبریں