ویب ڈیسک: امریکی اخبارکی افغانستان پرتہلکہ خیزانکشافات، رپورٹ کےمطابق افغانستان میں امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجی،جاسوس اورکنٹریکٹرزداعش میں شمولیت اختیارکررہےہیں۔
افغانستان میں سیکورٹی پر88 ارب ڈ الرخرچ کرنےوالاامریکاافغانستان سےخالی ہاتھ لوٹاتووہیں طالبان کےلئےبڑاخطرہ چھوڑگیا۔ امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل کےمطابق افغانستان میں امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجی،جاسوس اورکنٹریکٹرزداعش میں شمولیت اختیارکررہےہیں۔
داعش جاحصہ بننےوالےاہلکارطالبان کےخلاف کاروائیاں کررہےہیں۔رپورٹ کےمطابق داعش سابق اہلکاروں کوکھلےدل سےگروپ میں شمولیت پرخوش آمدیدکہ رہی ہے۔افغانستان کی آرمی میں 3 لاکھ جوانوں پرمشتمل تھی۔ رپورٹ کےمطابق طالبان تاحال داعش کوبڑاخطرہ ماننےسےانکارکرتی آئی ہے۔اس سےپہلےطالبان انتظامیہ واشنگٹن پرداعش کی حمایت کاالزام لگاتی آرہی ہے۔