ویب ڈیسک: ہمیشہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والی گستاخ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کا فیس بک اکاؤنٹ نفرت انگیز پوسٹ پر سات دنوں کے لئے معطل کردیا گیا۔
ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے گستاخ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کی جانب سے قرآن پاک کی توہین پر ردعمل کے طور پر مندروں پرحملے کے خلاف پوسٹ کی تھی تاہم ''مبینہ سچ '' بولنے پر ان کا فیس بک اکاؤنٹ سات روز کے لئے معطل کردیا گیا۔
#Facebook banned me so many times because of jihadi reports. pic.twitter.com/EUHycPaDpO
— taslima nasreen (@taslimanasreen) November 1, 2021
تسلیمہ نسرین نے ایک چین اسٹور'' آرونگ'' کے باریش ملازم کی جانب سے داڑھی نہ منڈوانے کے خلاف نفرت انگیز ریمارکس پوسٹ کئے تھے۔