سرکاری سکولوں میں اساتذہ بھرتی کرنے کا حتمی فیصلہ؛ تفصیلات جانئے

1 Nov, 2021 | 05:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سرکاری سکولوں میں خالی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم نے تمام شہروں کے ڈائریکٹر سکولز کو خط لکھ دیا۔

تفصلات کے مطابق پرائمری اور جونئیر سکول ٹیچر کی خالی آسامیوں کی تفصیل 25 اکتوبر کو جمع کرانی تھی وقت پر تفصیل جمع نہ کرانے پر محکمہ تعلیم برہم تمام شہروں کے ڈائریکٹر سکولز کو 24 گھنٹوں میں تفصیلات جمع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

خالی آسامیوں کی تفصیل حاصل کرنے کے بعد نئی بھرتیوں کا کام شروع کیا جائے گا، میرٹ ڈیسٹ پاس امیدواروں کو خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا، پرائمری اسکو ٹیچر اور جونئیر المنٹری سکول ٹیچر کی 14 گریڈ کی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،،پنجاب حکومت صوبے کے 15 ہزار سرکاری سکولوں کے لئے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرے گی۔

 پرائمری سکول کے لئے720 روپے دیہاڑی پر استاد بھرتی ہوں گے،ایلیمنٹری سکولوں کے لئے 800 روپے دیہاڑی اور سکینڈری سکولوں کے لئے ہزار روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی ہوں گے جبکہ ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لئے 1200 روپے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت سکولز ٹیچرز انٹرن پروگرام کے تحت چھ فیز میں اساتذہ کو دیہاڑی پر بھرتی کرے گی،فیز ون میں بھرتیوں کے لئےمحکمہ سکولز ایجوکیشن نے 15 جولائی آخری تاریخ مقرر کی ہے،فیز ون میں سرکاری سکولوں میں 13 ہزار 736 اساتذہ بھرتی ہوں گے۔

مزیدخبریں