پنجاب حکومت کا 7ہزار ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

1 Nov, 2021 | 04:46 PM

Imran Fayyaz

(علی عباس)پنجاب حکومت کا 7ہزار ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،،مانیٹرنگ کیلئے 79 کروڑ کافنڈپرائیویٹ فرموں پر خرچ ہوگا،حکومت نے بجٹ میں سکیم شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔
وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات دی ہیں کہ لاہور اور پنجاب بھر میں جاری منصوبوں پر ایک مفصل رپورٹ تیار کی جائے جس میں اسکی افادیت اور شفافیت لازمی شامل ہو۔ وزیراعظم کی ہدایات پر پنجاب حکومت نے 7 ہزار چھوٹے بڑے منصوبوں کی جانچ پڑتال کیلئے 79 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی ہے۔ یہ فنڈ پرائیویٹ فرموں کو منصوبوں کی ٹی پی وی کیلئے دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی رقم منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے خرچ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیلئے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے فنڈ کیلئے باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسلٹینسی کے بعد اب تھرڈ پارٹی کے نام سے عوام کا پیسہ نجی کمپنیوں پر لوٹایا جائے گا۔

مزیدخبریں