ایل پی جی بھی شہریوں کی پہنچ سے دور

1 Nov, 2021 | 04:43 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 13 روپے  فی کلو اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو صارفین پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 156 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 599روپے اضافہ کردیا گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ لوکل پیداواری ایل پی جی کی قیمت 40 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مستقل مقرر کرنے کے ساتھ ایل پی جی کی پیداوار فوری بڑھائی جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو 8 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں