ڈرامہ سیریل ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی کہانی میں دلچسپ موڑ

1 Nov, 2021 | 03:32 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  مومنہ درید پروڈکشن کا ڈرامہ ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی کہانی دلچسپ موڑ میں داخل ہو چکی ہے، جہاں اسود نے مشعل کی موت کا بدلہ لینے کے لیے مہرین سے شادی کرنے کے بعد اسے قید تنہائی کی سزا سنا دی ہے۔
ڈرامہ سیریل کی 13 ویں قسط کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں 20 لاکھ  بار دیکھا جا چکا ہے۔ جبکہ 12 ویں قسط کو 80 لاکھ  افراد دیکھ چکے ہیں۔مہرین یعنی ماہرہ خان اب اس سزا کو کہاں تک برداشت کرے گی؟ یہ دیکھنے کے لیے شائقین اگلی قسط  بے صبری سے  انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔

مزیدخبریں