ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی میں لاہور بدستور پہلے نمبرپر، بیماریاں بڑھنے لگیں

smog in lahore
کیپشن: smog in lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کے میگاسٹی شہر لاہور نے فضائی آلودگی کی فہرست میں مسلسل اپنی جگہ اوپر برقرار رکھی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پہلے اور  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی  دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 362ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث بیماریاں بڑھنے لگیں لاہوریوں کی اکثریت اس وقت نزلہ زکام اور کھانسی جیسے سانس کے امراض کا شکار ہے  جبکہ بچوں اور بزرگوں کی قوت مدافعت کم ہونے کے باعث یہی دونوں زیادہ بیماریوں کا شکار

ہورہے ہیں۔


ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہےکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔