ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف سے معاہدہ کب ہوگا؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

Minister of Finance
کیپشن: Shaukat Tareen
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اسی ہفتے ہو جائے گا، میں تو اس حوالے سے ایک دو روز کی بات کر رہا ہوں، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے۔ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ہے، دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہونگی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

اس سے قبل مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان سنگل ونڈو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگل ونڈو کا افتتاح اصلاحات کی جانب اہم قدم ہے، سنگل ونڈو سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ حکومت تبدیلی، اصلاحات اور احتساب کا نعرہ لے کر آئی ہے، حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، کورونا کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی اب معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، کاروباری افراد تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان سنگل ونڈو سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا، علاقائی تجارت اور جیو اکنامک روابط میں بہتری آئے گی۔