ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین نہ لگوانےپر دولہا کیساتھ براتیوں کی بھی شامت آگئی

covid vaccine
کیپشن: covid vaccine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ صحت کی ٹیم کا بڑے موقع پر بڑا فیصلہ ، دلہے سمیت ساری برات کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی ۔
 محکمہ صحت کی ٹیم نے جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں عین اس وقت چھاپا مارا جب دولہا مظہرعباس چہرے پر سہرے کی لڑیاں سجائے گھوڑے پرسوار ہونے کو تھا۔ سرٹیفیکیٹ مانگا گیا تو پتا چلا کہ دولہے سمیت ساری برات نے جس میں تقریبا 110 مرد وخواتین شامل تھے ویکسین نہیں لگوائی جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کر ڈالا اور برات روانگی کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کی شرط عائد کردی۔

  دولہا مظہر عباس اور اس کے والدین نے خوش دلی سے ٹیم کو ویکسین لگانے کی یہ کہہ کر اجازت دی کہ ''جلدی کرو ساڈی برات تے پہلے ای لیٹ اے''۔ جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے دلہااور برات کے 110 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی۔