ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننگرہار افغانستان میں داعش کے 65 ارکان نے ہتھیار ڈال دئیے

taliban forces
کیپشن: taliban forces
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : طالبان  نے افغانستان کے صوبے  ننگرہار میں  ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد تنظیم  داعش کے  65 کارندوں کو معافی دے دی۔
ننگر ہار صوبے کے طالبان  حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے 65 ارکان نے کوٹ باٹ کوٹ تحصیلوں میں  قبائلی   سرداروں کی ثالثی میں طالبان  کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے اور پشیمانی کا اظہار کیا ہے ۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ پشیمانی کا اظہار کرنے والے   داعش کے ارکان کو معاف کر دیا گیا ہے  تاہم  اگر انہوں نے دوبارہ ہتھیار اٹھائے  تو انہیں سخت ترین سزا دی جائیگی۔