واٖئٹ ہاؤس کی ترجمان ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کا شکار

1 Nov, 2021 | 02:03 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک :وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان جین ساکی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے کے باوجود اس وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ 

 جین ساکی کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جین ساکی نے بتایا کہ وہ گزشتہ منگل کو خصوصی حفاظتی اقدامات کے ساتھ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملی تھیں اور وہ امریکی صدر کے یورپ کے دورے میں ان کے ہمراہ نہیں ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن روم میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس اور گلاسگو میں منعقد ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ جمعرات کو یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں