نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کے سامنے بابراعظم کی تعریف کیوں کی؟

1 Nov, 2021 | 01:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، گروپ اے میں پاکستان کی ٹیم ٹاپ پر جبکہ گروپ بی میں انگلینٖڈ کی ٹیم سرفہرست ہیں، گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر اور ٹی 20 ورلڈ میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کے سامنے بابراعظم کی تعریف کی اور اس کی وجہ بھی بتائی۔

عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جبکہ کرکٹ شائقین کا جوش وخروش بھی عروج پر نظر آرہا ہے،بھارت کی بدترین شکست پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر میمز کا طوفان امڈ آیا ہے تو دوسری جانب بھارت میں مایوسی کا عالم چھا ہوا ہے،بھارتی میڈیا بھی ٹیم کی کارکردگی سے ںاخوش ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے،ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم میں سے منتخب کرنا کہ کون بہتر ہوگا تھوڑا سا مشکل ہے،بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہایت مستقل مزاجی سے پرفارمنس دیتے ہیں۔

ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بابراعظم اوپننگ کرتے ہیں اور پوری اننگز بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی بابر اعظم سے تھوڑا سا زیادہ جارحانہ مزاج سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد کوہلی الیون کی نیوزی لینڈنے دھلائی کردی تھی جس کے بعد ان کا سیمی فائنل میں پہنچنا قدرے مشکل ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں