ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیانیب آرڈیننس، تمام بڑوں کیلئے این آراو کی راہ بند 

nab ordinance
کیپشن: nab ordinance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا۔ نئے ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا۔ 6 اکتوبر کے آرڈیننس میں یہ اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔
آرڈیننس کا اطلاق 6 اکتوبر اور اس کے بعد کے کیسز پر ہوگا۔ آرڈیننس میں کیسز کا سامنا کرنیوالے تمام بڑوں کیلئے ریلیف کی راہ بند ہوگئی۔ آصف زرداری، شاہد خاقان، مریم نواز، شہباز شریف کو ریلیف نہیں ملے گا۔ پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے۔
زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی عدالت کو دے دیا گیا۔ پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابر مچلکے جمع کرانے کی شرط تھی۔ منی لانڈرنگ کے تمام کیسز پر نیب کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔ احتساب عدالت منی لانڈرنگ کے کیسز پر ٹرائل جاری رکھے گی۔