ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مارخور لاپتہ ہونے لگے

Markhor In Pakistan
کیپشن: Markhor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چترال میں قومی جانور مارخور لاپتہ ہونے لگے،  نیشنل پارک میں دو سال کے دوران آٹھ سو اڑسٹھ مارخور کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مارخور کو پاکستان کا قومی جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مارخور ان 72 جانوروں میں شامل ہے جن کی تصاویر عالمی تنظیم برائے جنگلی حیات (WWF) کے 1976 میں جاری کردہ خصوصی سکہ جات کے مجموعے میں شامل ہیں۔

 مارخور کو ایسے جانوروں کی صف میں شمار کیا جاتا ہے جن کا وجود خطرے میں ہے۔ یعنی اگر ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل قریب میں یہ نسل کرہ ارض سے ہمیشہ کے لیے نایاب ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ وائلڈ لائف کی سروے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں مارخور کی تعداد 2ہزار 868 تھی 2020 میں ان کی تعداد 2ہزار ہوگئی ، ایم این اےمولانا اکبر چترالی کا کہنا ہے کہ قومی جانوروں کا غیر قانونی شکار ہورہا ہے ۔ساتھ ہی سوال بھی اٹھایا کہ کروڑوں فنڈز کے باوجود مارخور کی نسل کیوں ختم ہورہی ہے؟ 

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے موقف اپنایا ہے کہ پہاڑوں پربرف زیادہ ہونے کی وجہ سے سروے مکمل نہ ہوسکا، علاوہ ازیں مارخور کی غیرقانونی شکار پر مکمل پابندی عائد ہے ۔ 
 

Malik Sultan Awan

Content Writer