سٹی42 :وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر پچاس فیصد تک مشروط ریلیف دینے کا منصوبہ التواء شکار ہو گیا، نومبر، دسمبر اور جنوری میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نومبر، دسمبر میں جنوری میں بجلی کے بلوں میں پچاس فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو50 فیصد کم ٹیرف پر بجلی دی جانی ہے،مذکورہ ریلیف کا ٹیرف گزشتہ سال کی نسبت زائد یونٹس پر پچاس فیصد ریلیف دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ لیسکو آئندہ ہفتے صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ کا سلسلہ شروع کر دے گی، تاہم نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو حکومتی مشروط ریلیف نہیں مل سکے گا، رواں سال لیسکو کے گھریلو صارفین کو مشروط ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حکومت نے کیپیسٹی چارجز کی ادائیگیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر فیصلہ تاکہ پاور ہاؤسز کو چارجز کی ادائیگیوں کے لئے زیادہ بجلی بیچ کر ریونیو وصول کیا جائیگا۔