کسٹم ریکوری کا نیا طریقہ کار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

1 Nov, 2021 | 01:03 PM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : کسٹم ریکوری کا نیا طریقہ کار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ آگاہ کیا جائےحکومت قانون میں ترمیم کےذریعے عدالتی فیصلوں کو کیسےختم کرسکتی ہے?وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کی استدعا پرجواب جمع کروانے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی گئی۔

جسٹس جواد حسن نے فورٹ مارکیٹنگ کی سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے شفقت محمود چوہان نے دلائل دیئے۔  وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کسٹم ریکوری کے طریقہ کار کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے کسٹم ریکوریوں کو غیرقانونی قرار دیا۔وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پرعمل درآمد کی بجائےقانون میں ترمیم کرکے ریکوری شروع کردی۔قانون میں ترمیم عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ آئین کےتحت عدالتی فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔

 جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ آگاہ کیا جائےحکومت قانون میں ترمیم کےذریعے عدالتی فیصلوں کو کیسےختم کرسکتی ہے؟ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ٹیکس ریکوری کے موجودہ طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دےجبکہ وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کے لاء افسران کی جانب سے مہلت کی استدعا کو منظور کرلیا گیا ۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں