مسافروں کیلئے بری خبر، ٹرینوں کے کرائے بڑھ گئے

1 Nov, 2021 | 12:57 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: ریلوے کرایوں میں آج یکم نومبر سے پسنجرز، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ نافذ العمل ہوگیا۔ ریلوے حکام نے پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ لاگو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مال بردارٹرینوں کےکرایوں میں5 نومبر سے 5 فیصداضافہ جبکہ آج سےمسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ نافذالعمل ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مسافر  10 فیصد اضافہ کے ساتھ  نئے کرایوں کےمطابق ٹکٹیں خریدیں گے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی ہرکلاس پر ہوگا۔

مزیدخبریں