ضمنی الیکشن این اے 133، پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں

1 Nov, 2021 | 12:37 PM

وسیم احمد : این اے 133کاضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ تشہیری بینرز اور فلیکس پر وزیراعظم ، وزیراعلی کی تصاویر لگادیں۔

 جمشید اقبال چیمہ امیدوار برائے این اے 133 ہیں  جن کے تشہیری بینرز اور فلیکسز پر وزیراعظم، وزیراعلی کی تصاویر لگا  دی گئیں۔جمشید چیمہ کے بینرزپرگورنر،صوبائی وزیرکی تصاویربھی آویزاں ہیں۔ یادرہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اشتہاری بینرز پر حکومتی عہدیداروں  اور حکام کی تصاویر آویزاں نہیں کی جا سکتیں۔ امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی فلیکس حلقے سے باہر کینال روڈ پر  جابجا لگی ہوئی ہیں۔ لیکن فی الحال الیکشن کمیشن نے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا ۔

مزیدخبریں