ویب ڈیسک : موٹر وے ایم 4 پر ریسٹ ایریا کے قریب سیر و سیاحت کے بعد مری سے واپس آنے والی طالبات کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ ایک طالبہ جاں بحق متعدد زخمی ۔
رپورٹ کے مطابق طالبات کی وین ڈرائیور کو نیند آگئی تھی جس کےباعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب تیزرفتار وین آگے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثہ کے نتیجہ میں ایک طالبہ موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئی ہیں جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طالبات کی وین مری سے واپس چوک اعظم ضلع لیہ جا رہی تھی۔ حادثہ کی اطلاع پر موٹر وے پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔