نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کب ہوگا

1 Nov, 2021 | 12:15 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : تعلیمی بورڈز کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو ہوگا

لاہورسمیت پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے نتائج کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کیا جائے گا۔لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ سے زائد بچوں نے شرکت کی تھی۔طالبعلم اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن معلوم کرسکیں گے۔
 

مزیدخبریں