ویب ڈیسک : افغانستان کی حکومت نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) پائپ لائن منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترکی اردو کی ٹویٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق اس بات کا اعلان ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے اپنے دو روزہ دورہ کابل کے دوران کیا۔اس حوالے سے افغان حکومت نے کہا ہے کہ دہائیوں سے بند اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنجایا جائے گا۔
خیال رہے کہ تاپی ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کا مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبہ ہے، جس کے تحت گیس پائپ نائن ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت تک جائے گی۔ اس دس ارب ڈالر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد 13 دسمبر 2015ء کو رکھا گیا۔ دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی 1700 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن کو دو سال میں مکمل ہونا تھا۔ تاہم افغانستان میں گزشتہ دور حکومت میں امن و امان کی صورتحال ابتر رہی جس کےپیش نظر منصوبے میں تاخیر ہوئی۔