سٹی42 :مذہبی جماعت کےمظاہروں میں زخمی ہونیوالا ایک اورپولیس اہلکارشہید ہوگیا،ابوبکر نے1990 میں بطورکانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کےمظاہروں میں زخمی ہونیوالا اے ایس آئی ابوبکرجنرل ہسپتال میں دم توڑگیا, شہیدکاتعلق ضلع جھنگ،1990 میں بطورکانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیا تھا، 51سالہ شہیدابوبکر کے سوگواران میں بیوہ،2بیٹیاں شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ شہیدابوبکرنےشہریوں کےجان و مال کے تحفظ پر جان نچھاور کی۔
مظاہروں میں زخمی ہونیوالا ایک اورپولیس اہلکارشہید
1 Nov, 2021 | 11:10 AM