جے یو آئی (ف) کا گلگت بلتستان کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار

1 Nov, 2020 | 09:23 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) جمعیت علما اسلام (ف) نے گلگت بلتستان کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کردیا، صوبائی امیر جے یو آئی عطا اللہ شہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزراء انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں جو خلاف قانون ہے۔   

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے صوبائی امیر گلگت بلستان جے یو آئی عطا اللہ شہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کیا، وزیر اعظم کے اعلان کے بعد 70 سالہ کشمیر کے موقف کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کیا، آج وہی کام وزیر اعظم عمران خان نے کیا، ہم اگر آج خاموش رہے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کرے گی۔

مولانا عطا اللہ شہاب کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں یہ فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم پاکستان اور دیگر وزرا گلگت بلتستان نہیں آسکیں گے، چند دن پہلے امین گنڈا پور نے وہاں جا کر بھرپور مہم چلائی، اب وزیر اعظم عمران خان وہاں جاکر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انصاف کا بھاشن دینے والے خود لا قانونیت کر رہے ہیں۔جمعیت علماء اسلام قوانین بلڈوزر کرنے پر سخت احتجاج کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ الیکشن مشکوک ہو چکے، ملک کے چیف ایگزیکٹو خود سیاست میں ملوث ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر راشد احمد خان، حافظ ارسلان، حافظ ندیم اور حافظ زین العابدین بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں