یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کا سٹاک ختم

1 Nov, 2020 | 07:41 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کا سٹاک ختم ہوگیا، چینی کے حصول کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز پہنچنے والے لاہوریے مایوس لوٹنے لگے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوموار کو  نیا سٹاک آئے گا تو چینی دستیاب ہو گی۔

سکیم موڑ سمیت شادمان، ٹاؤن شپ اور شہر کے دیگر یوٹیلیٹی سٹورز پر دن کے آغاز کے تین گھنٹے بعد ہی چینی کا محدود سٹاک ختم ہو گیا۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سستی چینی کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہے، چینی لینے آئے ہیں لیکن چینی دستیاب ہی نہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ اگر ریلیف نہیں دے سکتی تو دعوے بھی مت کرے۔

یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی وجہ سے محدود سٹاک یوٹیلیٹی سٹورز تک پہنچتا ہے، جو شہری پہلے آتے ہیں ان کو چینی مل جاتی ہے، تاخیر سے آنے والے رہ جاتے ہیں، اگر حکومت زیادہ سٹاک فراہم کرے تو کبھی بھی چینی کی دستیابی کم نہ ہوگی۔  

مزیدخبریں