شیر میاںداد کے انتقال کی خبریں، بیٹے کا موقف سامنے آگیا

1 Nov, 2020 | 06:37 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) معروف قوال شیرمیانداد کے حوالے سے افواہوں سے تنگ آکر اہلخانہ نے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ شیرمیانداد کے صاحبزادے نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اور ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں، مداح افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیر میانداد کے مرنے کی افواہ طول پکڑ گئی ہیں۔ جھوٹی افواہوں سے تنگ آ کر شیر میانداد کے اہلخانہ نے ویڈیو پیغام جارہ کیا ہے۔ جس میں ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں اور میرا والد بلکل ٹھیک ہے، افسوس ہے لوگ جھوٹی افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔

یاد رہے معروف قوال شیر میاں داد ڈکیتی کی وارادت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شیر میاں داد کا بیٹا بھی زخمی ہوا تھا جبکہ ڈاکو فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فیصل آباد پولیس کے مطابق شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے۔

مزیدخبریں