" وزیراعظم صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اسی کا بیڑا غرق کر دیتے ہیں"

1 Nov, 2020 | 05:43 PM

Malik Sultan Awan

(فہد علی)بھٹہ چوک کوہاڑ گاؤں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کارنر میٹنگ کی گئی جس میں خواجہ سعد رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کارنر میٹنگ میں خواجہ سعد رفیق ، میاں نصیر احمد، سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ جہاں ہم اس ملک کو چھوڑ کر گیے تھے یہ اس بہت پیچھے لے گئے ہیں. اس حکومت نے پہلے سیاستدانوں کا احتساب شروع کیا جب اس سے دل نہ بھرا تو پھر غدار بنانا شروع کردیا ۔

دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر شہری پریشان ہے ، وزیراعظم صاحب جس چیز کو نوٹس لیتے ہیں اسی کا بیڑا غرق کر دیتے ہیں۔ اپوزیشن پر تنقید کرنے کے علاوہ وزیر کچھ نہیں کرتے بس ان لوگوں کو تنقید کرنی آتی ہے.  ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک نہیں چل رہا اور اقتدار میں رہنے کا شوق ہے تو ہم مشورہ دیتے ہیں آپ اس طریقے سے ملک چلائیں اور رہیں اقتدار میں،اس کم از کم عوام خوشحال تو ہو گی۔

مزیدخبریں