راوٗ دلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بیوٹیفیکیشن آف لاہور منصوبے کے تحت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کا خیال آہی گیا، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن کی منظوری کے بعد 20 کروڑ کی لاگت سے 46 ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق بیوٹیفکیشن اف لاہور پروجیکٹ کےتحت 46 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تو میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 20 کرور کی لاگت سے 46 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے ٹھان لی. کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے20کروڑ کی اسکیموں مکمل کرنے کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو سونپ دیا ۔
چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر نے20 کروڑ لاگت سے شہر کی 46 ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز طلب کرلیےٹینڈرز نیلامی کے لئے 5، 10، 18اور 21نومبر کو اوپن ٹینڈرنگ ہوگی 5نومبر کو 5کروڑ کی مد میں اڈا چھبیل واہگہ،جمشید ٹاون ،مہر فیاض کالونی فتح گڑھ ،گلبہار کالونی کے ٹینڈرز کھلے جائے گےجی او ار فائیو ،بڑیاں والا چوک قبرستان ،چٹھ پارک ،اصل سیلمان ،بیدیاں روڈ اور ازرا کالج روڈ کے ٹینڈرز اوپن ہو گے۔
یونین کونسل 270,جوڈیشل کمپلکس ،بیسٹ ویسٹرن لنک روڈ کے ٹینڈرز شامل ہیں۔ چاہ میراں روڈ ،حضوری شاہ دربار روڈ اور گھوڑے شاہ روڈ کی سکیمیں شامل ہیں واہگہ زون میں مین شریف پورہ روڈ ، اشفاق چوک سے خواجہ احمد حسان روڈ ، لنک روڈ ستوکتلہ سادھوکی کے ٹینڈرز شامل ہیں سمن اباد زون میں نواب پورہ روڈ اور توحید پارک روڈ ،گورنمنٹ کالج فار وویمن ٹاون شپ روڈ اور ڈیرہ صاحب بھٹی روڈ ٹینڈرز شامل ہیں مغلپورہ روڈ باجالائین،بادامی باغ پھاٹک ،بارہ دری روڈ کے ٹینڈرز شامل ہیں۔