وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اوریج ٹرین پر سفر کرنے کا فصیلہ

1 Nov, 2020 | 03:28 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا اوریج ٹرین پر سفر کرنے کا فصیلہ ۔ آئندہ ہفتے صوبائی وزاء کے ساتھ اوریج ٹرین کا سفر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے عوام کو سستی اور معیاری سفیری سہولت فراہم کرنے کا والے منصوبے کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے کیا جا چکا ہے تاہم زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے فصیلہ کیا گیا یے کہ آئندہ ہفتے صوبائی وزاء اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ مذکورہ ٹرین کا سفر کیا جائے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار انیدہ ہفتے ٹرین کا سفر  کریں گے

 دوسری جانب  پنجاب حکومت نے عوامی مسائل کو دور کرنے اور بہتر اصلاحات کے لئےکل سے صوبہ بھر میں ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا، عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی کو یکسر بدل دیا گیا، ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔ صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔ ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا۔ ریونیوعوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل ہو ں گے۔

 

مزیدخبریں