گاڑی کا شیشہ ٹوٹنےپرخواتین کا پارکنگ ملازم پر تشدد

1 Nov, 2020 | 04:58 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد) اچھرہ کےعلاقےمیں پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر کار سوارخواتین آپے سےباہر ہوگئیں، خواتین نے پارکنگ ملازم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، چابیاں سمیت نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں ہنڈا سوک گاڑی میں سوار خواتین نے پرائیوٹ پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کی،واپسی پر گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر خواتین نے پارکنگ ملازم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خواتین جاتے ہوئے پارکنگ ملازم سےدیگر گاڑیوں کی چابیاں اور نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،پارکنگ ملازم کے مطابق خاتون کی گاڑی کا شیشہ پہلے سے ہی ٹوٹا ہوا تھا،اطلاع ملنے پر پولیس نے پارکنگ مالک کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کردیا، خواتین کے بارے تاحال کوئی سراغ نہیں ملا جبکہ دوسرے  گاڑیوں کی چابیاں لے جانے پر شدید پریشان ہیں۔

مزیدخبریں