ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات مافیا ہوجائیں ہوشیار، اب جرمانوں کیساتھ مقدمات بھی درج ہونگے

تجاوزات مافیا ہوجائیں ہوشیار، اب جرمانوں کیساتھ مقدمات بھی درج ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لٹن روڈ (درنایاب) تجاوزات قائم کرنے والوں کو اب جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، ٹیپا نے شہر کی اہم شاہراہوں پر مستقل اور غیر مستقل تجاوزات کے خاتمے کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنانے اور سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ 5 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی استدعا کردی۔

ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی نے علیحدہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنانے کی استدعا کردی، ٹیپا کے سٹڈی ڈائریکٹوریٹ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی، ڈائریکٹر سٹڈی کے نام کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا رکھنے کی تجویز بھی دی گئی۔ 

چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے ورکنگ پیپر تیار کرلیا، جس کو آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ورکنگ پیپر میں شہر کی سٹرکیں تجاوزات کی زد میں ہیں، انفورسمنٹ ناگزیر ہے۔ ورکنگ پیپر میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کی مد میں جرمانے کر کے ریونیو بھی اکٹھا کیا جاسکتا ہے، اس وقت جرمانے کرکے صرف 30 لاکھ سالانہ اکٹھا کرنا ٹیپا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ ٹیپا کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار گھمن اور چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر سگیاں اور شاہدرہ میں بارہ سے زائد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کی نشاندہی پر انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے بغیر نقشہ چار غیر قانونی بلڈنگز اور دو گوداموں کو مسمار کیا، بلڈنگز کو سیل کر کے سامان ضبط کر لیا گیا، آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا، بارہ سے زائد تعمیرات کے خلاف روزانہ آپریشن کیا جائے گا۔

ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کے مطابق سگیاں روڈ پر محمد طارق کی چار مرلہ کمرشل، ملک اعظم کا دو کنال، ملک عامر کا ایک کنال ، شاہدرہ میں اشرف علی کا غیر قانونی ایک کنال کمرشل گودام مسمار کردیا گیا،آپریشن میں سپیشل سکواڈ ،بلڈنگ انسپکٹر تنویر منج ،انفورسمنٹ انسپکٹر واصف علی سمیت دیگر نے حصہ لیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer