ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون 10 شادیوں کے بعد مزید کی خواہشمند

خاتون 10 شادیوں کے بعد مزید کی خواہشمند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) انسان کو بہتر زندگی گزارنے کے لئے بہت سی جدوجہد کرنا پڑتی ہے خاص کر لائف پارٹنر جس کے ساتھ پوری عمر گزارنی ہوتی ہے اس کے انتخاب میں بہت احتیاط سے کام لیتا ہے، مگر قسمت میں جو لکھا ہو اس کو ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا، اچھے کی تلاش میں جدوجہد کاسلسلہ جاری رہتا ہے، ایک ایسا ہی کام خاتون نے کیا جس کو اپنی پہلی شادی سے لے کر 10 شادیاں کرنے پر بھی ہم خیال اور بہتر لائف پارٹنر  نہ ملا۔

تفصیل کےمطابق ایسے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ ان پر یقین کرنا مشکل امر ہے کیونکہ اچانک ایسی خبر سن کر عقل وشعور رکھنے والے اور پڑھے لکھے افراد ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ ایسی کیا نوبت آئی کہ یہ قدم اٹھانا پڑا، 56 سالہ امریکی خاتون نے 10 شادیاں کرلیں مگر زندگی کا ہم خیال اور لائف پارٹنر اب تک نہیں ملا جس پر خاتون اگلی شادی کے لئے تیار ہے، کیونکہ دسویں شادی جس شخص سے کی وہ ان بھی خاتون کے خیالات اور مزاج سے مختلف ہے۔اب اپنے دسویں شوہر سے بھی طلاق لینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

’کیسی‘ نامی 56 سالہ خاتون بضد ہیں کہ جب تک ان کا من پسند لائف پارٹنر نہیں مل جاتا وہ شادیاں کرتی رہیں گی۔ خاتون کی پہلی شادی 8 سال چلی اور دوسری 7 سال تک جس میں سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے،اپنی اس شادی کے بارے بتایا کہ میں نے دوسری شادی اس وقت تک نہیں چھوڑی جب تک خاوند نے یہ کہنا نہیں چھوڑا کہ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘۔

خاتون کا مزید کہناتھا کہ انھوں نے ہر طرح کے مرد سے شادی کی۔شو کے میزبان نے  سوال کرتے ہوئے کہا کہ  اپنا پرفیکٹ پارٹنر تلاش کرنے کے لیے کتنی شادیاں کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’معلوم نہیں، مزید کہا کہ اس وقت تک کرتی رہوں گی جب تک کوئی بے حد پیار کرنے والا مل نہیں جاتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer