عدالتوں کے اوقات کار تبدیل

1 Nov, 2020 | 11:22 AM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)موسم سرما کی آمد کے پیش نظرماتحت عدالتوں اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،کل دو نومبر سےماتحت عدالتوں میں صبح 9سے4 بجے تک مقدمات کی شنوائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کی سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سےجمعرات اور ہفتہ کےروز عدالتی اوقات کار صبح نو بجے سے چاربجے تک ہوں گےجبکہ جمعہ کےروزصبح نوسےایک بجےتک مقدمات کی سماعت ہوگی،ماتحت عدالتوں میں پیرسےجمعرات اورہفتہ کوایک سےڈیڑھ بجے تک کھانےاورنماز کا وقفہ ہوگا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کےبعد ماتحت عدالتوں میں اوقات کار تبدیل کرنےسےمتعلق نوٹی فکیشن جاری کیاگیا تھا،عدالتی اوقات کار تبدیلی کےنوٹی فکیشن کی نقول تمام سیشن ججزسمیت متعلقہ اداروں کوبھجوا دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں وکلاء کے لئے کل دونومبر سے گاؤ ن  پہننا لازمی ہوگا،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اورعلاقائی بنچز میں پیش ہونےوالے وکلاء کےلیےگاؤ ن پہننا لازم قراردیاگیا ہے۔عدالت عالیہ میں گاؤ ن پہنےبغیر وکلاء کیسزکی پیروی نہیں کرسکیں گے،لاہور سمیت صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں وکلاء بغیر گاؤ ن پہنےکیسز کی پیروی کرتے رہیں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد گاؤ ن لازم پہننےبارے نوٹی فکیشن جاری کیاگیاتھا،گاؤ ن پہننےکی آگاہی بارے نوٹی فکیشن کی نقول متعلقہ افسران و سٹاف کوپہلے ہی بھجوائی جاچکی ہیں،گاؤ ن پہننے بارے ایڈووکیٹ جنرل اور بار عہد یداروں سمیت دیگرکو بھی پہلے ہی آگاہ کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی، جسٹس محمد امیر بھٹی دو نومبر سے سات نومبر تک راولپنڈی بنچ جبکہ 9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 26 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان سمیت 26 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں