فوڈ اتھارٹی کی جوس تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ، معروف برانڈ سیل

1 Nov, 2019 | 11:21 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں جوسز اور مشروبات بنانے والی تریسٹھ فیکٹریوں کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 4 فیکٹریاں سیل اور 2 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 4 فیکٹریوں کو بھاری جرمانے، مزید بہتری کیلئے 38 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

لاہور ڈویژن میں 36 فیکٹریوں کو چیک کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر بینز انڈسڑی، فراز فوڈز پرائیویٹ لیمیٹڈ، کیٹ بیوریجرز اور سائڈر فوڈز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو سیل کیا گیا۔ سٹوریج ایریا میں چوہوں، کاکروچز کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیل کی گئی فیکٹریوں میں مشروبات کی تیاری کے لیے کھلے رنگوں اور ممنوعہ نیلے ڈرموں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ڈرنکس میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضرثابت ہوتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں کو سال میں 2 دفعہ چیک کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں