( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے سماجی اور دیگر حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور سے رابطہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق رابی پیرزادہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنا موبائل فون فروخت کیا تھا جس کے کچھ عرصہ بعد ان کی یہ پرسنل ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں۔
ایف آئی اے نے درخواست ملنے پر کارروائی شروع کر دی ہے اور اس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔