ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے

احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان احمد شہزاد پر قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں بال ٹمپرنگ کی پاداش میں میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ عائد کردیا گیا، ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور فاسٹ باولر سہیل خان کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی گئی۔

بدھ کے روز فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے کے میچ کے بعد تین اہم کھلاڑیوں پر قواعد ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر بال ٹمپرنگ کی پاداش میں میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سنٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اس میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی ایک فطری عمل تھا۔ احمد شہزاد نے کہا کہ انہوں نے میچ آفیشلز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ گیند کی حالت میں تبدیلی مصنوعی طور پر نہیں کی گئی تاہم ان کا مؤقف تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میچ ریفری کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرتے ہیں۔

دوسری طرف قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سندھ کی ٹیم میں شامل ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سہیل خان کو میچ کے دوران قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔