حوا کی ایک اور بیٹی انسانی درندگی کا شکار بن گئی

1 Nov, 2019 | 06:17 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) نصیر آباد کی رہائشی چھ سالہ بچی کو انسانی درندوں نے حوس کا نشانہ بنا ڈالا، بیس روز گزر گئے مگر پولیس مقدمہ درج کرنے سے ذیادہ کوئی کاروائی نہ کر سکی۔ ورثا نے گلاب دیوی ہسپتال فیروز پور روڈ پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور جلد ملزمان کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

نصیرآباد کی رہائشی چھ سالہ بچی کو اس کے محلہ دار لڑکوں نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ان کی بچی ہمسایہ دار لڑکی کے ساتھ باہر گئی تھی جب واپس آئی تو اس کی حالت غیر تھی۔

فیروزپور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے گجومتہ کی جانب جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کی متاثر رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیس روز گزرنے کے بعد ابھی تک پولیس نے بس مقدمہ درج کرنے کی حد تک کارروائی کی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

مزیدخبریں