وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی انتقال کر گئے

1 Nov, 2019 | 04:15 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) وزیر اعظم عمران خان کےدیرینہ ساتھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خالہ زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی انتقال کر گئے۔

  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خالہ زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی  حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازجنازہ کل11بجے ادا کی جائے گی، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کے انتقال پر وزیر اعظم نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست سے محروم ہو گئے ،  عاشق قریشی پہلے شخص تھے جنہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنانے میں میرا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے   کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ عاشق قریشی کو ساتھ پایا، تحریک انصاف کی تشکیل کامرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا۔ایک شریف النفس/عظیم انسان کے طور پر انکا ذکر زندہ رہے گا۔

مزیدخبریں