سٹی42: اوپی ڈیز کے بعد وارڈز میں بھی سناٹے، آپریشن تھیٹر ویران، لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت بھی معطل، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال میں علاج کیلئے آئے شہری ہلکان۔
تفصیلات کے مطابق اوپی ڈیز کے بعد وارڈز میں بھی سناٹے چھا گئے ہیں، آپریشن تھیٹر ویران ہیں اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت بھی معطل گئی ہے، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال میں علاج کیلئے آئے شہری ہلکان ہیں۔
سستے معالجے کو ترسے مریض اور لواحقین کا بے حسی پرمسیحاؤں سے شکوہ، ہٹ دھرمی پر حکومت کو کوستے رہے، جبکہ جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر دو ہفتوں سے بند ہے اور مریض مہنگا پرائیویٹ علاج کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔